میسور میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے ہاتھوں بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ " عائشہ کارڈ " کا اجراء

02:07PM Wed 3 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز) میسور کے سینٹ فلومناس کالج میدان میں منعقدہ ملی و قومی یکجہتی کانفرنس کے موقع پر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کا ہاتھوں بی بی عائشہ ملی ہاسپٹل کیجانب سے خواتین کی ذچکی کے علاج کی سہولت کے لئے جاری "عائشہ کارڈ " کا اجراء عمل میں آیا۔ اس خصوصی کارڈ کے تعلق سے بی بی عائشہ ملی ہا سپتل کے صدر اقبال احمد نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے لئے یہ بے حد مسرت کی بات ہے کہ بی بی عائشہ ملی ہا سپتل کی جانب سے آغاز کردہ بی بی عائشہ ملی ہا سپتل ہیلتھ کارڈ کا رسم اجراء ملک کے مایہ ناز شخصیت حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے بدست عمل میں لایاگیااسوقت ریاستی وزیر برائے تعلیم ، اوقاف اور اقلیتی بہبود جناب الحاج تنویر سیٹھ اور دیگر معزز علماء و عمائیدین بھی موجود رہے، بی بی عائشہ ملی ہا سپتل ہیلتھ کارڈ دراصل ایک ملت کی فکر اور سوچ کا نتیجہ ہے کیونکہ آج کل عمو ما یہ دیکھا جاتاہے کہ لوگ اپنی بیماری کے علاج کو لیکر نہ صرف پریشان حالات کا سامنا کرتے ہیں بلکہ اپنے علاج ومعالج کی خاطر کئی ایک دیگر استحال کن حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت ہوتی ہے کہ ہم نے اس بی بی عائشہ ملی ہا سپٹل کے مبارک ومسعود نام جسکی نسبت حضرت بی بی عائشہؓ کے نام سے منسوب ہے ہماری ہمیشہ یہی کو شیش رہی ہے کہ ہم بلاتفریق مذہب وملت اپنی خدمات عمدہ پیمانے پر انجام دے سکیں اسی لحاظ سے یہاں آنے والے ہر مریض کی تسلی بخش خدمات کی جاتی ہیں جہاں تک اس بی بی عا ئشہ ہیلتھ کارڈ کی بات ہے ہم نے اس کارڈ کو فی کارڈ ایک سو رو پئے رکھتے ہوئے لوگوں خاص طور سے ملت کی زچکی خواتین کے سلسلہ میں ایک بڑا قدم بڑھاتے ہوئے ایک چیلینج لیتے ہوئے بالکل ؂ کم قیمتوں پر زچکی کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آج زچکی کے سلسلہ میں بیشتر ہا سپ ٹلو ں میں استحال کئے جانے کی نوبت دیکھی جارہی ہے ان تمام اہم نکات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ اس کارڈ کے سلسلہ میں اندارج کروانے والی خواتین کی زچکی خواتین کا عمدہ سے عمدہ علاج مناسب قیمتوں میں کیا جائے اور ان خواتین کو بلا ضرورت سر جری سے بھی بچایا جائے اور ہم نے ان خواتین کی زچکی کے لئے پورے پردہ کا خاص طور سے اہتمام کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹران کو ہی ان خواتین کی ڈیلیوری کے لئے ذمہ داری سو نپی گئی ہے ، بی بی عائشہ ملی ہا سپتل میں ہائی ٹکنیکل آپریشن تھیٹرس بھی موجود ہیں یہی نہیں ماہر ڈٖاکٹران اور نرس اسٹاف کی سہولیات کے علاوہ 24x7ڈاکٹران کی موجودگی کی سہو لیات اور ان تمام کے لئے نارمل زچکی کے لئے ہم نے پانچ ہزار روپئے اور سرجری کے لئے صرف دس ہزار رو پئے رکھے ہوئے ہیں جبکہ دیگر ہا سپتلوں میں جہاں اس طرح کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں وہاں نارمل ڈیلیو ری کے لئے بارہ سے پندہ ہزار اور سرجری کے لئے بیس سے چالیس ہزار وصول کئے جاتے ہیں اور جناب اقبال احمد ، صدر بی بی عائشہ ملی ہاسٹل نے بتایا کہ شہر میسور کی تمام عوام ا لنا س کا بھر پور اعتماد ہمارے ساتھ موجود ہے اور یہی اعتماد ہماری طاقت ہے اور ہم امید دلاتے ہیں شہریان میسور کے بہتر سے علاج کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔