Venezuela earthquakes live: 164 killed, many buried as US offers support
06:04PM Thu 25 Jun, 2026
وینزویلا میں آئے دو طاقت ور زلزلوں کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں جٹی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے امدادی ٹیمیں مزید متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پہلا زلزلہ 7.2 شدت کا تھا، جس کا مرکز دارالحکومت کاراکاس سے تقریباً 160 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ اس کے ایک منٹ سے بھی کم وقت بعد 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقتور زلزلہ آیا، جس نے کاراکاس اور اس کے گرد و نواح میں وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ یہ آفت سنگین انسانی بحران کا سبب بن سکتی ہے۔
ادارے نے اپنے ابتدائی جائزے میں کہاکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور وسیع تباہی کا امکان ہے، اور یہ آفت بڑے علاقے کو متاثر کر سکتی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے(USGS)نے ابتدائی طور پر اندازہ لگایا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر دیلسی روڈریگیز(Delcy Rodríguez) نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے امدادی اور تعمیرِ نو کے کاموں کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔رائٹرز کے مطابق کاراکاس میں متعدد عمارتیں منہدم ہونے کے بعد امدادی ٹیمیں رات بھر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف رہیں، جبکہ متاثرہ خاندان ملبے کے قریب جمع ہو کر اپنے لاپتا عزیزوں کے بارے میں معلومات کے منتظر رہے۔
ادھر، ساحلی ریاست فالکون (Falcón) کے گورنر وکٹر کلارک (Víctor Clark) نے بتایا کہ وہاں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔کاراکاس کے اسپتالوں نے بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے پیش نظر ہنگامی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسپتال کے عملے کو زخمیوں کے علاج کے لیے رات کی شفٹ میں اضافی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وینزویلا کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو فوری طور پر کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے، تاہم توانائی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی خیریت معلوم کرنے اور تنصیبات کا معائنہ شروع کر دیا ہے۔