جی ایس ٹی پر لوک سبھا میں بولے پی ایم مودی، ٹیکس ٹیررزم سے نجات کی سمت میں اہم قدم

02:16PM Mon 8 Aug, 2016

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی پر لوک سبھا میں بحث کے بعد کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی جیت نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی جیت ہے۔ یہ پہلے کی اور اب کی تمام حکومتوں کی جیت ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جی ایس ٹی کا مطلب ہے گریٹ اسٹپ ٹیکن بائی ٹیم انڈیا۔ جی ایس ٹی کا مطلب ہے گریٹ اسٹیپ ٹوورڈس ٹرانسپیرنسی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ایک ہندوستان کے بھاؤ کو طاقت دیتا ہے۔