شیو پرکاش دیوراج ضلع اتر کینرا کے ایس پی منتخب
03:30PM Tue 20 Aug, 2019
کاروار: 20 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا کے ایس پی مسٹر ونایک پاٹل کی جگہ اب نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر شیو پرکاش دیوارج نے لی ہے جبکہ ونایک پاٹل کا تبادلہ کلبرگی کیا گیا ہے۔
2014/ کے آئی پی ایس افسر شیوپرکاش دیوراج کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے وہ اس سے قبل منڈیا میں بطور ایس پی خدمات انجام دے رہے تھے۔