بینکوں میں کنٹرا کا استعمال کرنے کامطالبہ ;پروفیسر سدا رامیا بہت جلد ارون جیٹلی سے ملاقات کریں گے

04:06PM Sat 9 Sep, 2017

بنگلور( بھٹکلی نیوز):۔ کنٹرا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمن پروفیسر سدارامیا نے کہا کہ تمام قومیائے بینکوں میں کنٹرا کا استعمال کرنے کی مانگ کو لیکر وہ بہت جلد مرکزی وزیر مالیت ارون جیٹلی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست کے تمام بینکوں میں صرف انگریزی اور ہندی کا استعمال ہورہا ہے اور کنٹرا کابالکل استعمال نہیں ہورہا ہے اور کنٹرا زبان کے ساتھ سوتیلا پن رویہ اپنا یا جارہا ہے اور اسے بالکل برداشت نہیں کیاجائے گا۔ بینکوں کے ملازمین کوکنٹرا آنے کے باوجود وہ جان بوجھ کر انگریزی اور ہندی میں بات چیت کرتے ہیں اور گاہکوں کو بھی ہندی یا انگریزی میں بات چیت کرنے کے کیلئے زبردستی کرتے ہیں۔جس سے گاہکوں کو پریشان ہوکر لوٹ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارون جیٹلی کے ذریعہ تمام بینکوں کولازمی طورپر کنٹرا زبان کا استعمال کرنے کے تعلق سے سرکاری حکمنامہ جاری کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں گے ۔ دوسری طرف بینکوں او رمرکزی حکومت کے کئی محکمۂ جات میں خالی عہدوں کی بھرتی کے لئے ہونے والی مسابقتی امتحانات بھی کنٹرازبان میں کرانے کی مانگ کی جائے گی۔ اگر ارون جیٹلی سے کوئی جواب نہ ملا تو ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا اور اس کے علاوہ مرکزی وزراء کے مکانوں گھیراؤ کیا جائے گا۔ایک طرح سے مرکزی حکومت کنٹرا زبان کے ساتھ سوتیلا پن رویہ اپنا رہی ہے۔اس تعلق سے سخت احتجاج کرنے پر تمام میٹرو اسٹیشنوں پر کنٹراکے بورڈس دکھائی دیتے ہیں۔اس سے قبل میٹر واسٹیشنوں پر صرف ہندی اور انگریزی میں ہی بورڈس دکھائی دے رہے تھے۔ اب اتھارٹی اور دیگر کنٹرانوازوں کے سخت احتجاج کے بعدہر جگہ کنٹرا میں بورڈس دکھائی دے رہے ہیں۔