متحدہ عرب امارات سمندری طوفان میکونو کی زد میں نہیں آئے گا، محکمہ موسمیات

12:38PM Thu 24 May, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 24/ مئی ،2018 ابوظبی۔ ( ایجنسی) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان کا ملک بحر عرب میں پیدا ہونے والے طوفان میکونوکی زد میں نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر اور نقشوں سے معلوم ہوا ہے کہ سمندری طوفان آج (جمعہ) کو عمان کے ساحلی علاقوں میں پہنچے گا تاہم اس کا رخ امارات کی طرف نہیں ہوگا۔ ممکنہ طور پر امارات کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے ملک کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہوا اور بارش ہوگی اور کسی بھی قسم کی خطرناک صورتحال میں رہائشیوں کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔