خوش خبری: نوجوانوں کے لئے فوج لا رہی ہے بڑا پلان، زیادہ تنخواہ، چھٹیاں اور آخر میں 38 لاکھ
11:41AM Thu 9 May, 2019
نوجوانوں کو ہندستانی فوج جوائن کرنے اور پر جوش کرنے کیلئے انڈین آرمی ایک نیا پلان لیکر آرہی ہے۔ فوج نے طے کیا ہے کہ شارٹ سروس کمیشن میں زیادہ سے زیادہ نوجوان شامل ہو سکیں اس کیلئے اچھی تنخواہ پیکج، پیڈ اسٹڈی لیو اور 10 یا 14 سال کی میعاد ختم ہونے پر اچھی خاصی رقم بھی دی جائے گی۔
وزیر دفاع کے ذرائع نے ایک انگریزی اخبار کو بتایا کہ فوج افسران کی کمی سے جوجھ رہی ہے ایسے میں کیڈر کو دوبارہ تشکیل کرنے کے مقصد سے نیا قدم اٹھایا جانے والا ہے۔ اس نئے پپیکچ کا عمل پورا ہو چکا ہے۔ مل رہی معلومات کے مطابق 10 سال میں سروس چھوڑنے والے افسران کو 17 لاکھ روپئے تک ملیں گے جبکہ اگر 14 سال کی سروس مکمل کی جاتی ہے تو 38 لاکھ روپئے دئے جائیں گے۔