عاشکہ کے شوہر پر قتل وغیرہ کا معاملہ درج

01:04PM Sun 9 Jun, 2013

عاشکہ کے شوہر پر قتل وغیرہ کا معاملہ درج بھٹکلیس نیوز / 09 جون، 13 بھٹکل / بھٹکل جالی کے سبھاش نگر میں دو دن قبل شوہر کے ظلم سے تنگ آکر کنویں میں کود کر جان دینے والی عاشکہ کے شوہر یٰسین خان پر بھٹکل پولس کی طرف سے قتل اور جہیز ہراسانی کا معاملہ درج کیا گیا ہے ، عاشکہ کی بہن نے ایک روز قبل اس سلسلہ میں بھٹکل پولس تھانہ پہنچ کر اسے جہیز کے لئے قتل قرار دیتے ہوئے کیس درج کرنے کی مانگ کی تھی ۔ اس نے پولس کے سامنے یہ بھی بیان دیا کہ یٰسین اس سے پہلے بھی عاشکہ کے پاس روپئے اور سونا مانگ کر اسے تنگ کیا کرتا تھا اور نہ دینے کی صورت میں اس کو بہت بری طرح سے پیٹتا تھا ۔ اس کے علاوہ پڑوس میں رہنے والے قمرالدین ملباری نے بھی یٰسین کے خلاف بیان دیا ہے ۔ جس پر اقدام کرتے ہوئے بھٹکل تحصلدار نے اپنی تحقیقاتی رپوٹ بھٹکل اسسٹنٹ ایس پی کے حوالے کرتے ہوئے یٰسین کے خلاف جہیز کے سبب قتل کا معاملہ درج کرنے کی درخواست کی ہے ۔ سب انسپکٹر نے تحصلدار کی طرف سے موصول ہوئی رپوٹ کے بعد محمد یٰسین خان پر دفعہ 302/ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی کی بھٹکل آمد : اس سلسلہ میں چھان بین کرنے کے لئے کل ایڈیشنل ایس پی مسٹر سبھاش گوڈمنی بھٹکل آئے ہوئے تھے انہوں نے جالی شبھاش نگر میں واقع مرحومہ عاشقہ کے گھر اور کنویں و دیگر مقامات کا جائزہ لیا ۔ aashika-1