میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر تنویر سیٹھ اور دیگر کانگریسی قائدین کا خطاب
04:00PM Mon 7 Aug, 2017
میسور 7 اگست ( (:بھٹکلیس نیوز )) یہاں میسور کے راجیندر نگر کیسرے میں واقع کے پی تٹی سی یل کنونشن ہال میں عزیز سیٹھ بلاک کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام کانگریسی کارکنوں کا ایک عظیم الشان کنونشن منعقد کیا گیا۔ میسور کے کانگریسی کارکن مختلف علاقوں سے پورے جوش اور جزبے کے ساتھ ریالیوں کی شکل میں کے پی ٹی سی یل کنونشن ہال پہنچے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے تعلیم ، اوقاف اور اقلیتی بہبودی جناب تنویر سیٹھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اب تک 14 اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور میرے والد قائد ملت، عزیز الملک الحاج عز یز سیٹھ صاحب مرحوم اور مجھ پر اس حلقہ کی عوام الناس کا اعتماد ہی وہ وجہ ہے جس سے ہم دونوں کو اب تک پورے گیارہ مرتبہ اسمبلی میں نمائندگی کا موقع نصیب ہوا ہے اور جہاں تک آج منعقدہ شاندار عز یز سیٹھ بلاک کانگریس کمیٹی کنو نشن کی ہے تو میں اس سلسلہ میں عز یز سیٹھ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر عبدالقادر شاہد اور انکے رفقاء کے علاوہ اس بلاک میں موجود تمام بلاک پر سیڈنٹس اور وارڈ پر سیڈنٹس کو دلی مبا رکباد پیش کرتا ہوں ساتھ ساتھ اس اہم اجلاس کی اہم نوعیت اور مقصد کو ہمیں جاننا ہے جناب تنویر سیٹھ نے مزید کہا کہ ریاست کے 14 لاکھ طلبا کوحاصل مینارٹی اسکالر شپ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ریاست کو ملک میں ایک مثالی مقام ملا ہے جو یقیناًمسرت اور فخر کی بات ہے مزید یہ کہ ریاست کو بہترین گورننس کے لئے تیسرا پو زیشن اور مینارٹی اسکالر شپ اور سو شیل پرو ٹکشن میں ٹاپ پوزیشن ملی ہے اسی طرح نیاشنل اوور سیز اسکالر شپ کے تحت قابل طلبا کو غیرملک میں تعلیم کی غرض سے 20لاکھ تک کا ایجو کیشن لون ،فیلو شپ کے تحت پی ہیچ ڈی اور ایم فل طلبا کو اسکالر شپ ،UPSC/KPSCبرائے سال 2017/18طلبا ء کے لئے خصوصی پری کو چنگ انتظامات ،پری میٹرک اینڈ پوسٹ میٹرک ہا سٹلس فار مینار ٹیز ،مولانا آزاد ماڈل اسکول سے طلبا کو بہترین تعلیمی سہولیات بہم کے ساتھ ساتھ ورکنگ ویمن ہا سٹل اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام لیڈر شپ ٹریننگ پراگرامس وغیرہ کو ڈائرکٹوریٹ اور مینارٹیز مینارٹی ویلفیر محکمہ کے تحت جاری و ساری ہے اور جہاں تک مینارٹی اسکالر پری میٹرک اسکالر شپ کی بات ہے اس میں پچاس فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبا کو موقع دیاگیا ہے دیگر 50%سے35%فیصد مارکس لینے والے طلبا کو اوقافی ضلع دفاتر سے اسکالر شپ دی جائیگی جس کے لئے والدین کو اپنے ضلع میں موجود ضلع اوقافی اڈوائزری کمیٹی دفتر پہنچ کر عرضی پیش کرنی ہوگی تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیمی حصولیت میں پیچھا نہ رہے اس اسکالر شپ کو اوقافی املاک کی آمدنیات سے دیا جائے گا ،اجلاس میں شریک تمام کانگریس ورکرس اور بلاک پر سیڈنٹس سے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخا بات کے چلتے آپ تمام کو پوری دانشمندی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہر گھر تک رسائی ممکن بنانا ہے اور فرقہ پرست پارٹیوں کو انکے ہر چال کا جواب دینا ہے اس کے لئے یہاں موجود میسور سٹی کانگریس کمیٹی کے صدرشری آر مورتی اور عزیز سیٹھ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر عبدالقادر شاہد کو ذمہ داری دیتا ہوں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کی مدد سے انتخابات کے سلسلہ میں درکار معلومات خاص طور سے ووٹران کی تمام تفصیلات اکٹھا کریں اور پورے منصوبہ بندی طریقہ سے کام کریں ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری شری وشواناتھن کو یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم یہاں کے تینوں حلقوں میں دوبارہ کانگریس امیدواران کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و کرناٹکا کانگریس پارٹی انچارج وشواناتھن نے کہا کہ جیسا کہ وزیر موصوف نے اس اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا یہ باتیں بے حد اہم ہیں کیونکہ سدرامیا جی کی حکومت کی جانب سے کئے گئے کاموں کو عوامی سطح پر کانگریس کا ہر پارٹی ورکر کو ادا کرنا ہے کیونکہ باہمی اعتماد کے بل بوتے پر ہی کامیاب خدمات انجام دی جا سکتی ہیں میں اس اجلاس کو اس درجہ کا میاب بنانے والے عبدالقادر شاہد کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس بلاک کے ہر کانگریس ورکر کو اس پلاٹ فارم میں اس درجہ کثیر تعداد میں جمع کیا کہ اس ہال میں لوگوں کو کھڑے ہوکر ہماری تقاریر کو سننا پڑ رہا ہے یہی طاقت ہماری کامیابی کی نشانی ہے ،عزیز سیٹھ بلاک کانگریس کمیٹی صدر عبدالقادر شاہد نے کہا کہ آج کے اس اتحاد کو اگر یونہی سلامت رکھنا ہے تو پارٹی کے لوگوں کے مسائل کی جانب بھی غور وفکر کرنا ہے کیونکہ ان کے اندر موجود مسائل کو جب تک سمجھا نہیں جائے گا عملی کام کیسے ممکن ہے اسلئے میں جناب الحاج تنویر سیٹھ صاحب اور وشو اناتھن سے گذارش کرتا ہوں کہ اس جانب فوری توجہ دی جائے تاکہ ہم یونہی متحد ہوکر کام کریں ہمیں یقین ہے کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں تنویر سیٹھ بیس ہزار کی لیڈنگ سے کامیابی درج کریں گے انشااللہ ،اسٹیج پر موجود دیگر لوگوں میں کے پی سی سی ممبر ریحانہ بانو ، سہوکار چنیا کانگریس بلاک صدر شانت کماری ، آر لوکیش ، رادھا منی ، سابق مئیر عارف حسین ،وینکٹیش کے علاوہ یوتھ کانگریس ،این ایس یو آئی ، مہیلا یوتھ کانگریس ،وغیرہ کے ذمہ داران موجود رہے بعد ازاں مختلف وارڈ وائز کے چنندہ پر سیڈنٹس کو مہمانان کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی اجلاس کا آغاز حافظ سید سلیم کی قرآت سے کیاگیا صدراتی خطاب ڈی سی سی صدر آر مورتی نے ادا کیا ۔