تیز بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے دیا مچھواروں کو ماہی گیری نہ کرنے کا مشورہ

02:24PM Thu 8 Aug, 2019

بھٹکل: 8 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع  میں گزشتہ دنوں سے ہورہی مسلسل بارش کے نتیجہ میں سمندر کی لہروں میں طغیانی  پیدا ہوگئی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے کےلیے نکلنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوچار دن تک اپنی کشتیوں کو سمندر میں نہ اتاریں۔ ماہی گیری محکمہ کی جانب سے جاری اخباری بیان میں احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔