پروفیسر میجر جنرل جی جی دویدی نے چنڈی گڑھ کی پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا

03:28PM Thu 23 Mar, 2017

علی گڑھ(بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انٹرنیشنل اسٹڈیز فیکلٹی کے پروفیسر میجر جنرل جی جی دویدی نے چنڈی گڑھ کی پنجاب یونیورسٹی کے یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر میں منعقدہ ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔پروفیسر دویدی نے کہا کہ لیڈر شپ کا مطلب کسی کو ترغیب دے کر اس پراپنا اثر چھوڑنا ہے نہ کہ اس پر حکم چلانا۔ انہوں نے کہاکہ المختصر لیڈر کا مقصد ایکشن ہے جس کا عہدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پروگرام کے ایک اجلاس میں پروفیسر دویدی نے آزادانہ قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کو سیکھنے کا ایک عمل ہے جو مسلسل اپنی اصلاح کی ترغیب دیتا ہے۔ پروفیسر دویدی نے کہا کہ سیلف لیڈر شپ اخلاقیات پر منحصر ہوتی ہے۔ انہوں نے لیڈر شپ ود آؤٹ اتھارٹی۔ مہاتماگاندھی کیس ان پوائنٹ پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر دویدی نے کہا کہ جہاں قیادت کا فروغ بڑی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے وہیں ابھی بھی تخلیقی قیادت کی بڑی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں مناسب قیادت کی ضرورت ہے جس میں موجودہ حالات کے مطابق لچیلا پن لایا جاسکے، اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا جائے اور ایک ایسے باب کا آغاز کیا جائے جہاں نوجوان ہندوستان کے خصوصی دھارے میں اہم رول ادا کرسکیں۔