امریکا امن مخالف سمت کی جانب بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین
03:24PM Sun 4 Feb, 2018
بیجنگ: چینی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن مخالف سمت کی جانب بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جوہری پالیسی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ میں چین کی ترقی اور اس کی جوہری قوت کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو سراسر الزام اور غلط ہے۔ چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنی قومی سلامتی کی ضرورت کے حساب سے اپنی صلاحیت کو کم سے کم حد تک محدود رکھا، چین امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی نیوکلیئرنظرثانی پالیسی کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتا ہے۔