لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے اور غریب افراد کو تعلقہ انتظامیہ کا تعاون
02:05PM Sat 28 Mar, 2020
بھٹکل: 28 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل ایمرجینسی لاگو کی گئی ہے جس سے غریب افراد کو کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
اسی کے پیش نظر تعلقہ انتظامیہ نے ان تمام افراد کے رہنے اور کھانے پینے کا بند و بست کرنے کے لیے ہیلپ لائن جاری کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جو افراد بھوکے ہیں اور جنہیں رہنے کے لیے ٹھکانہ نہیں ہے وہ ڈپٹی ڈائریکٹر راجیندر سے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 9880301250
اے سی نے بتایا کہ ایسے افراد کو ان کے قریبی آنگواڈی میں رہنے اور کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی لیکن وہ پلیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایسے افراد کے پاس موبائل نہ ہو اور ان تک یہ خبر نہیں پہنچے۔ تو ایسی صورت میں عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افراد تک یہ خبر پہنچائیں اور انہیں قریبی آنگن واڈی اسکولوں میں جانے کا مشورہ دیں۔