بحر عرب میں نسرگہ طوفان کا زور: بھٹکل سمیت ضلع اتر کینرا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
04:18PM Tue 2 Jun, 2020
بھٹکل: 2 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) امفان طوفان کے مغربی بنگال اور اڈیشہ سے گزرے ہوئے ابھی زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ مغربی کنارے پر ایک اور طوفان نسرگہ نے دستک دے دی ہے۔
بحر عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب نسرگہ طوفان شدت کا رخ اختیار کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان کل تین جون کو شمالی مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔
بحر عرب میں اس طوفان کے نتیجے میں سمندری لہروں میں طغیانی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بھٹکل سمیت ضلع اتر کینرا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ضلع میں سب سے زیادہ بارش کاروار میں ہوئی ہے جہاں تقریباً 31 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بھٹکل میں 7 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
طوفان نسرگہ کے پیش نظر اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں آج بروز منگل سے کل 3جون بروز بدھ تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہو ں نے محکمہ موسمیات کے حوالہ سے بتایا کہ ضلع میں اگلے چوبیس گھنٹوں تک 50۔ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی حساب سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ماہی گیروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان حالات میں ماہی گیری کے لیے سمندر میں نہ اتریں اور سمندر کے کنارے بسنے والے بھی سمندر سے دور محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔