ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ بغدادی کے ذریعہ ایک دھماکہ میں اس کے تین بچے بھی مارے گئے ، جس کو بھگانے کی کوشش میں وہ اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بغدادی اب کسی بے گناہ مرد ، عورت یا بچہ کو نہیں مار پائے گا ۔ وہ کتے کی موت مرا ، ایک بزدل کی طرح مرا ، دنیا اب ایک زیادہ محفوظ جگہ ہے ۔
امریکی صدر نے اس مشن میں مدد کیلئے روس ، ترکی ، شام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں فوج اور بحریہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے اس مشن کو پورا کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ نے کوئی تفصیلی جانکاری دئے بغیر اتوار کی صبح ٹویٹ کیا تھا کہ کچھ بہت بڑا ہوا ہے ۔ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کو بغدادی کے خاتمہ سے ہی جوڑ کر دیکھا جارہا تھا ۔ حالانکہ اس وقت اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔
امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان ، مارا گیا ابو بکر البغدادی ، سرنگ میں گھرنے پر خود کو بم سے اڑا لیا
11:24AM Mon 28 Oct, 2019
دنیا کا موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد اور اسلامک اسٹیٹ کا سرغنہ ابو بکر البغدادی آخر کار مارا گیا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کی شام بغدادی کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے آپریشن میں آئی ایس آئی ایس سرغنہ کتا کی موت مارا گیا ۔ ایک بزدل کی طرح اس کی موت ہوئی ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے بڑے ہی شاندار طریقہ سے مشن کو پورا کیا ، میں نے پورا آپریشن دیکھا ، اس میں ہمارے ایک بھی جوان کو نقصان نہیں پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کو ( بغدادی کو ) ایک سرنگ میں گھیر لیا تھا ۔ خود کو محصور دیکھ کر اس نے خودکش جیکٹ میں دھماکہ کرکے خود کو اڑالیا ۔