پنجاب میں منشیات ہے ہی نہیں، مسئلہ تو کچھ بھی بنا لو:بادل

01:58PM Mon 30 Jan, 2017

نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)انتخابی لہر کے دوران پنجاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی طرف سے مسلسل ہو رہے تیکھے حملوں کے درمیان ریاست کے موجودہ وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے جوابی حملہ کیا ہے۔کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی طرف سے کئے جا رہے دعووں اور وعدوں پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے پاس مضبوط کارڈ ہیں، ہم نے پہلے بھی حکومت بنائی تھی اور اس بار بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے۔پنجاب میں چل رہے انتخابی آندھی کے دوران مسلسل ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک طرف جہاں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پنجاب میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کے لیے جی جان سے لگے ہیں، وہیں حال ہی کانگریس میں شامل ہوئے نوجوت سنگھ سدھو بھی رائے دہندگان کو لبھانے میں مصروف ہیں۔عام آدمی پارٹی کی طرف سے پنجاب میں مضبوط عوامی حمایت تیار کرنے کی خبروں کے درمیان یہاں انتخابی دنگل مزید دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔کانگریس اور آپ کی طرف سے پنجاب میں نشہ کے مسئلہ کو انتہائی زورو شور سے اٹھایا جارہا ہے۔اس پر وزیر اعلی بادل نے کہا کہ ریاست میں منشیات ہے ہی نہیں، منشیات یہاں پیدا ہی نہیں ہوتا ، مسئلہ تو کوئی بھی بنا لو۔