تین لیٹروں کی ٹولی گرفتار
04:08PM Wed 30 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ وجئے نگرپولیس نے تین خطرناک ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین لاکھ روپےئے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی چیزوں کو ضبط کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہر ک ویسٹ علاقہ میں زیورات چھیننے کی وارداتیں ہورہی تھیں اور ا سکی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ڈی سی پی) ایسٹ ایم این انو جیت نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اور اس ٹیم نے دن رات ایک کرکے ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے زیورات چھیننے کے الزام میں گرفتار ہوکر ضمانت پر رہا ہونے والے ملزموں کے تعلق سے تفصیلات حاصل کیں مگر ملزموں کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔اسی درمیان گذشتہ 9اگست کو وجئے نگر کے سولہویں کراس روڈ پر ایک اسکوٹر پر سوار تین افراد نے ایک خانہ دار خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کی تھی۔ خاتون نے سونے کی چین کو مضبوط سے تھام لیا اور مدد کے لئے شور مچایا۔ایک راہ گیر امجدخان نے لیٹروں کا تعاقب کیا لیکن لیٹرے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلہ میں امجد خان نے خاتون ذریعہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر تین ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزموں کی شناخت چامراج پیٹ کے 25 سالہ سید مصدیق، پنشن حملہ کے 24سالہ شاہ رخ خان اور ٹیپو نگر کے محمد سلیم (25)کے طورپر کی گئی ہے ۔وہ کئی سالوں سے خواتین کے زیورات چھینا کرتے تھے اور انکی گرفتاری سے 14سے زائد معاملات حل کرلئے گئے ہیں اور ان کی اطلاع پرتین لاکھ روپےئے مالیت کے زیورات ضبط کئے گئے۔