بھٹکل میں سنڈے لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی: دکانیں اور عوامی چہل پہل بالکل ہی رہی بند
12:32PM Sun 5 Jul, 2020
بھٹکل: 5 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کوڈ 19 میں دن بدن اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بینگلورو سمیت پوری ریاست میں 5 جولائی سے ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
اسی کے پیش نظر آج پہلے اتوار کو ریاست کے دیگر شہروں کی طرح بھٹکل میں بھی سڑکیں خالی نظر آئیں اور ضروری اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام کاروباری سرگرمیاں بھی بند رہیں۔
اس دوران لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پولس کی گشتی گاڑیاں بھی بھٹکل کے محلوں میں چکر لگاتی نظر آئیں جس کی وجہ سے عوام نے گھروں میں ہی رہنا مناسب سمجھا۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا کے بڑھتے معاملات پر روک لگانے کے لیے بہت سارے اقدامات کیے ہیں جن میں اتوار کا لاک ڈاؤن بھی شامل ہے جو آئندہ ایک مہینے تک جاری رہے گا۔