بڑی خبر ! جموں و کشمیر کے کولگام میں ملی ٹینٹوں کی اندھادھند فائرنگ میں پولیس جوان شہید ، سیکورٹی فورسیز نے علاقہ کا محاصرہ کیا

04:01PM Sat 16 May, 2020

کولگام: ملی ٹینٹوں نے آج بعد دوپہر فرصل کولگام میں ایک پولیس اہلکار پر گولیاں چلا کر اسے شدید طور پر زخمی کر دیا ، جس نےبعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا ۔ اطلاعات کے مطابق فرصل کولگام میں مسلح افراد نے ایک ناکہ پر تعینات پولیس اہلکار محمد امین بجاڈ ساکنہ سنگرونی پلوامہ پر نزدیک سے گولیاں چلا کر اسے شدید طور پر زخمی کر دیا ۔ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم اس نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا ۔ اس واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرکے وارادت میں ملوث ملی ٹینٹوں کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات بھی شروع کردی ہے ۔