ایچ ڈی ایف سی بینک نے کیش ٹرانزیکشن فیس میں کیا اضافہ
01:57PM Thu 2 Mar, 2017
نئی دہلی،(بھٹکلیس نیوز)ایچ ڈی ایف سی بینک اپنی بینک شاخوں سے کیش ٹرانزیکشن کے نئے قوانین یکم مارچ سے لاگو کر رہا ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک کے نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم مارچ سے لاگو ٹرانزیکشن کے نئے قوانین کے مطابق، فی مہینہ چار کیش جمع کرنے اور نکالنے کے ٹرانزیکشن فری رہیں گے، اس کے بعد سے فی ٹرانزیکشن پر 150روپے لگیں گے۔یہی نہیں ،ان 150روپے پر الگ سے ٹیکس اور سیس دینا ہوگا۔ایک مہینہ میں آپ ایچ ڈی ایف سی کی ہوم برانچ سے دو لاکھ تک بغیر کسی چارج کے نکال سکتے ہیں،اور اگرآپ اس سے زیادہ نکالتے ہیں، تو فی ہزار تک پر 5روپے یا پھر کم از کم چارج 150روپے دینے ہوں گے، اس پر ٹیکس اور سیس الگ سے لگے گا، نان ہوم برانچ سے آپ 25ہزار روپے ایک دن میں نکالتے ہیں تو مفت ہے اور اس سے زیادہ فی ہزار روپے تک کے ٹرانزیکشن پر 5روپے یا پھر کم از کم چارج 150روپے دینے ہوں گے، اس پر ٹیکس اور سیس الگ سے لگے گا۔یہ بھی بتا دیں کہ یہ صرف سیونگ اکاؤنٹ پر ہی نہیں ،بلکہ سیلری اکاونٹس پر بھی لاگو ہے۔سینئر سٹیزن ، بچوں، نابالغوں کے اکاونٹس کے معاملے میں فی دن کی ٹرانزیکشن حد 25000روپے لاگو رہے گی لیکن ان پر کوئی چارج نہیں لگے گا۔