کاروار کیمس میں زیر علاج پانچ ماہ کی بچی سمیت بھٹکل کے پانچ کورونا متاثرین کو کیا گیا اسپتال سے ڈسچارج
12:30PM Tue 26 May, 2020
بھٹکل: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے جن 30 لوگوں کو کاروار کے کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کیمس) میں ایڈمٹ کیا گیا تھا اُن میں سے 20 افراد 23 مئی کو صحت یاب ہوکر بھٹکل لوٹ آئے تھے۔ آج تازہ اطلاع کے مطابق مزید پانچ لوگوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے جن میں پانچ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔
آج جو افراد ڈسچارج ہوئے ہیں ان میں چھوٹی بچی سمیت تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے، یاد رہے کہ یہ بچی اپنی والدہ کے ساتھ ہی اس اسپتال میں زیر علاج تھی۔
حلانکہ ضلعی ایس پی پر مسٹر شیوپرکاش دیوراج نے اپنے ٹوئٹر پر چھ افراد کے ڈسچارج ہونے کی خبر دی ہے تاہم ذرائع کے مطابق پانچ افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔
ایس پی نے اپنے ٹویٹ میں اس کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیمس کے انچارج گجانن نائک کی اطلاع کے مطابق ان چھ افراد کو دوپہر 03:30 بجے اسپتال سے ڈسچارج کرکے بھٹکل روانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں دوسرے مرحلے کا کورونا وائرس مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال سے رابطہ کی وجہ سے بھٹکل میں پہنچا تھا جس کی وجہ سے 30 افراد اس کی زد میں آکر بیمار ہوگئے تھے جنہیں بہتر علاج کے لیے کاروار میڈیکل سائنس سینٹر منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 20 افراد گزشتہ روز صحت یاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں اور آج پانچ افراد کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ಕೋವಿಡ್ -19 ನಿಂದ ಗುಣಮುಖರಾದ 6 ಜನರನ್ನು ಕಾರವಾರ ವೈದ್ಯಕೀಯ ವಿಜ್ಞಾಗಳ ಸಂಸ್ಥೆಯ ಕೋವಿಡ್ -19 ವಾರ್ಡ್ ನಿಂದ ಇಂದು ಮಧ್ಯಾಹ್ನ 3.30ಕ್ಕೆ ಬಿಡುಗಡೆ ಮಾಡಲಾಗುವುದು ಎಂದು ಕ್ರಿಮ್ಸ್ ನಿರ್ದೇಶಕ ಡಾ. ಗಜಾನನ ನಾಯ್ಕ ಅವರು ತಿಳಿಸಿದ್ದಾರೆ
— SP KARWAR (@spkarwar) May 26, 2020