بلگام سے تعلق رکھنے والے روہن کی اسکیٹنگ میں تیسری مرتبہ جیت ؛گنیز بُک میں تیسری مرتبہ نام درج

11:29AM Wed 31 Jul, 2013

بلگام سے تعلق رکھنے والے روہن کی اسکیٹنگ میں تیسری مرتبہ جیت ؛گنیز بُک میں تیسری مرتبہ نام درج بھٹکلیس نیوز /31جولائ 13 بلگام/بلگام شہر سے تعلق رکھنے والے 14سالہ طالب علم ماسٹر روہن اجیت کوکنے لگاتار دوسالوں سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو رہیں ہے۔ ماسٹر روہن نے اس مرتبہ بھی استمبول (مصر) میں چل رہے عالمی پیمانہ پر اسکیٹنگ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے تیسری مرتبہ عالمی ریکارڈ کے ساتھ جیت اپنے نام درج کرالیا ہے۔ روہن نے زمین سے ۵۳ سینٹی میٹر اونچائی پر رکھے دس سلاخیں جو ایک ایک میٹر کی دوری پر رکھی تھیں ان کے نیچے سے صرف چھ سیکنڈ میں اسکیٹنگ کے ذریہ گذر کر تیسری بار عالمی ریکارڈ اپنے ہی نام برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ روہن کی اس کامیابی کے بعد بلگام لوٹنے پر ان کا عوام نے پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر معروف صحافی جناب اپیندر نے کہا کہ روہن بلگام کے دیگر کھلاڑیوں اور طلباءکے لئے ایک مثال بن چکا ہے ایسے کھلاڑی کی ہر طرف سے ہمت افزائی کی جانی چاہئے اور سرکار کو بھی ایسے بچوں کو حوصلہ دلانا ہوگا تاکہ دوسرے بچوں کو بھی ترغیب ملے ۔ روہن کے اساتذہ، رشتہ دار احباب وغیرہ نے پھولوں کے ساتھ راہل کو مباکباد پیش کی۔ روہن نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اس سمت محنت کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اس کامیابی پر کونسلر رینو قلعہ کر، شری ہنڈلگیکر، اور اردو ٹیچرس اسو سی ایشن کے سیکریٹری امان اللہ نظامی نے روہن کوکنے کو مبار کبار پیش کی ۔ rohan kokne