عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی راجیش رشی کا بھائی گرفتار
01:56PM Mon 27 Feb, 2017
بزرگ خاتون سے چھیڑ چھاڑاورمار پیٹ کا الزام
نئی دہلی،(بھٹکلیس نیوز)دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور پارٹی کے ممبران اسمبلی پر ایک بعد ایک الزام لگتے جا رہے ہیں۔ اب ایک بار پھر ایک رکن اسمبلی بحث میں ہیں۔ خبروں کے مطابق جنک پوری سے آپ ممبر اسمبلی راجیش رشی اپنے بھائی کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ دراصل راجیش رشی کے بھائی راجیو بابا پر پڑوسی بزرگ جوڑے کے ساتھ مار پیٹ اور بدسلوکی کا الزام لگا ہے۔ پولیس نے راجیو بابا اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پر بزرگ عورت سے چھیڑ خانی اور مار پیٹ کے الزام لگا ہے۔مار پیٹ کا یہ واقعہ اتوار کی شام کی بتائی جا رہی ہے۔ معلومات کے مطابق، اتوار کی شام ممبر اسمبلی کے گھر پر ان کے کچھ حامی آئے ہوئے تھے۔ حامیوں نے اپنی گاڑیاں دوسرے گھروں کے آگے کھڑی کر دی تھی، جس کی وجہ سے پڑوسیوں کو دقت ہو رہی تھی۔ممبر اسمبلی کے پڑوسی بزرگ وریندر تلوار نے ان کے گھر کے آگے سے گاڑی ہٹانے کو کہا۔ اسی بات کو لے کر وریندر اور راجیو کے درمیان کہا سنی ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ کار ہٹانے کی بات ممبر اسمبلی کے بھائی راجیو بابا کو اتنی بری لگی کہ انہوں نے بزرگ جوڑے کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔الزام ہے کہ راجیو بابا، ان کے بیٹے اور ممبر اسمبلی کے ایک حامی ستیش یادو نے بزرگ جوڑے کی بری طرح پٹائی کی۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں راجیو رشی بزرگ جوڑے کے ساتھ الجھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں رہے ہیں۔متاثر جوڑے کی شکایت کے بعد پولیس راجیو بابا اور ستیش یادو کو پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔ اس واقعہ کے بارے میں اپنی طرف سے صفائی دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی راجیش رشی کا کہنا ہے کہ پہلے پڑوسیوں نے ان کے بھائی کے ساتھ گالی گلوچ کرنا شروع کیا تھا۔