عظمت اہل بیت کانفرنس : مسلم خواتین شریعت میں نہ تبدیلی چاہتی ہیں اورنہ ہی مداخلت
03:19PM Mon 24 Oct, 2016
مسلم سماج میں خواہ مرد ہوں یا خواتین، دونوں ایک دوسرے کے حقوق کو پہچانیںاور اس کا بحسن و خوبی نبھائیں ، موجودہ دور میں بعض مردوں کی حرکت کی وجہ سے شرعی قوانین پربحث ہورہی ہےجبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کی مسلم خواتین نہ تو شریعت میں کوئی تبدیلی چاہتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی مداخلت ۔
بنگلورومیں سیدہ زینب ٹرسٹ کےتحت منعقدہ مسلم خواتین کی کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر خواتین نے تین طلاق پر ملک بھر میں جاری بحث و مباحثہ کی تنقید بھی کی۔
کانفرنس میں عظمت اہل بیت کے موضوع پرخواتین مقررین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس دوروزہ عظمت اہل بیت کانفرنس کا بنگلورو کےشیواجی نگر کےچھوٹےمیدان میں انعقاد کیا گیا تھا ۔
کانفرنس کا پہلا دن صرف خواتین کے لئےمختص تھا۔
ملک کی مختلف ریاستوں کی عالمہ، قاریہ، حافظہ نے کانفرنس سےخطاب کیا۔
اس موقع پرممبئی کی عالمہ شمشاد باغبان نےکہا کہ مسلم خواتین شریعت کےقانون میں نہ ہی تبدیلی چاہتی ہیں اورنہ ہی کسی کی مداخلت۔
باغبان نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں بعض مرد کی غلط حرکت کی وجہ سےتین طلاق اوردیگرشرعی اصولوں پربحث ہو رہی ہے۔
اجلاس کے منتظمین نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو، سکھ اورعیسائی بھی یکساں سول کوڈ کی مخالفت کریں ۔