اوقافی گرانٹ سے مہادیونگر ننجنگڈھ مسجد فرید کے قریب موجود جھونپڑ پٹی علاقہ کو تمام بنیادی سہولیات پہنچانے کی غرض سے تعمیراتی کام کا آغاز
03:41PM Tue 8 Aug, 2017
میسو ر (بھٹکلیس نیوز) میسور ضلع کے ننجنگڈھ چامراج نگر روڈ کے مضافات میں موجود مہادیو نگر میں واقع مسجد فرید کے قریب موجود غریب آبادی جو جھونپڑ یوں میں پچھلے کئی سالوں سے اپنی زندگی گذارتے ہوئے آئے ہیں انہیں تمام بنیادی سہولیات نیز پکے مکانات کی تعمیر بہم کے سلسلہ میں مسجد فرید کے صدر این کے ایف ڈیو لپرس چیرمن این کے فرید نے ننجنگڈ ھ حلقہ کے ایم ایل اے کلالے کیشو مورتی اور میسور چامراج نگر ایم ایل سی آر دھرم سینا کو مدعو کرکے اس علاقہ کو تمام تر بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا اس وقت نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ننجنگڈ ھ حلقہ کے ایم ایل اے کلالے کیشو مورتی نے کہا کہ مجھے اس علاقہ کے مسائل کے تعلق سے یہاں کے مقامی لوگوں اور این کے فرید جنہوں نے اپنے صرفہ خاص سے یہاں کئی سال پہلے مسجد فرید بنوائی تھی یہاں کے حالات کو پیش کیا مجھے یہاں بسنے والے تمام غریب عوام سے دلی ہمدردی ہے مجھ سے جو ہو سکے گا میں ضرور کرونگا مجھے آج وقف گرانٹ کی مدد تیس لاکھ کا کام کا آغاز والے اس اجلاس میں پہنچ کر دلی مسرت ہوئی ہے مجھے امید ہے کہ این کے فرید یہاں اپنی نگرانی میں تمام تعمیراتی امور کو مکمل کریں گے اور مجھے یہاں ووٹر بوتھ نے نہ ہونے کا بھی پتہ چلا ہے جلد اس سلسلہ میں کام کرتے ہوئے یہاں بوتھ کا قیام کیا جائے گا، اسوقت موجود ایم ایل سی دھرم سینا نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے مہادیو نگر کے مکینوں کو بنیادی سہولیات نہیں مل پائی ہیں اس ضمن میں سلم کلیرنس بورڈ اوراور ضلع نگران کار وزیر مہادیو اپا سے بھی تمام حالات کے تعلق سے روشناس کرواتے ہوئے اس مہادیونگر کے بسنے والوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات ،پکے روڈس کے ساتھ ساتھ پکے مکانات کی تعمیر کا بھی کام جلد کیا جائے گا اور آج اوقافی گرانٹ سے آغاز کیا جارہا کام واقعی عمدہ کام ہے موجودہ حکومت تمام اقوام کی ترقی کو سب سے اولین درجہ دئے ہوئے ہے اس لئے ایسے کام عمل میں لائے جارہے ہیں ،الحاج این کے فرید نے کہا کہ مجھے اس علاقہ سے ایک خاص قسم کا دلی لگاؤ ہے اس لئے میں نے یہاں کئی سال پہلے مسجد فرید بنوائی اب الحمداللہ آج یہاں ایم ایل اے کیشو مورتی اور ایم ایل سی دھرم سینا کی آمد سے یہاں کے غریب لوگوں میں ایک مسرت کی لہر دوڑی ہے انشاللہ آج آغاز شدہ تعمیراتی کام کو جلد ازجلد مکمل کرتے ہوئے ان چنندہ نمائندوں کی مدد سے یہاں درکار دیگر مسائل کو بھی پورا کئے جانے کی کو شیش کی جائے گی انہوں نے وزیر اوقاف تنویر سیٹھ کی سرا ہنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تاریخ میں اب تک اوقافی گرانٹ کو وہ مقام ھاصل نہیں ہوا جو انکی وزارت میں جاری کیا گیا ہے انکی قائدانہ صلاحیات کی ہی وجہ سے آج انہیں ریاست میں ایک بہترین وزیر کا درجہ اور باعزت مقام حاصل ہوا ہے اگر ایسا تاریخی گرانٹ جاری نہ ہوتا تو ایسے قریہ جات میں بسنے والی عوام کو کہاں فائدہ پہنچتا بابائے اوقاف کا خطاب پانے والے قائد ملت عزیز سیٹھ کی تمام ادھورے خوابوں کو تنویر سیٹھ نے نہ صرف پورا کیا بلکہ تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لئے روشن بھی کیاہے مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی ہے کہ تنویر سیٹھ جلد اپنے حلقہ میں عزیز سیٹھ بھون کو لانے والے ہیں یہ واقعی میں مسرت کی بات ہوگی اسوقت موجود دیگر لوگوں میں گرام پنچایت ممبر لکشمما ،کے پی سی سی ممبر میسور ضلع وقف ممبر منصور علی خان ،منصور علی خان ، میسورضلع وقف اڈوائزی کمیٹی ممبر اکمل ،ایوب ، مسجد فرید سکریٹری مقبول ، جائنٹ سکریٹری سمیع اللہ ،مختیار ،موجود رہے تعمیراتی کام کو حضرت مولانا سید فخر الدین خطیب و امام مسجد قباء کی دعاؤں سے آغاز کیا گیابعد ازاں تمام مہمانان کو الحاج این کے فرید کی جانب سے تہنیت بھی پیش کی گئی