مخدوم کالونی میں خاتون کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد گھر کے اطراف کی جگہ کو کیا گیا سیل
03:42PM Fri 5 Jun, 2020
بھٹکل: 5 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج وجئے واڑہ سے لوٹی 29 سالہ خاتون کے کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد مخدوم کالونی میں واقع خاتون کے گھر کے قریب کی جگہ کو سیل کیا گیا ہے۔
خاتون کو دوپہر میں گھر سے ہی کاروار کیمس میں لے جانے کے بعد پولس نے اپنی کارروائی کی اور گھر کے ایک جانب 50 میٹر اور دوسری جانب 50 میٹر تک سیل کرکے بیرکیڈ لگا دیے ہیں اور اس جگہ جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھٹکل میں پھر ایک بار تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پھر ایک بار بھٹکل کو سیل ڈاؤن کیے جانے تک کی باتیں ہورہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔
یاد رکھیں کہ کورونا بیماری سے بچنے کا واحد علاج سماجی دوری بنائے رکھنا اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بھیر بھاڑ والی جگہوں سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہے۔
اس موقع پر ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی بھی ہمارے گھر یا اطراف میں دوسری ریاست سے آتا ہے تو سب سے پہلے سرکاری اسپتال لے جاکر اس کی جانچ کرائی جائے ورنہ ایک کو چھپانے سے سینکڑوں اس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس لیے کورونا سے ڈریں نہیں بلکہ احتیاط برتیں۔