اردوغان، ٹرمپ شام میں سیکورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے پر متفق
02:29PM Mon 21 Jan, 2019
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمال مغربی شام میں سیکورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت کو تیزی سے آگے بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔
ترکی انتظامیہ نے اتوار کو کہا،’’آج ترکی کے صدر نے امریکی صدر کے ساتھ فون پر بات چیت کی ۔ اردوغان نے کہا کہ ترکی شام کے منبج علاقے میں کرد ورکرزپارٹی ، کرد پیپلز پروٹکشن یونٹ (پی کے کے ۔وائی پی جی )کو عدم استحکام پیداکرنے سے روکنے کے لیے فوری طورپر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے ۔ دونوں لیڈروں نے شام میں سکیورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے‘‘۔
دونوں ممالک شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے باقی ماندہ شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانے پر متفق ہوئے ہیں۔