اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول کے طلباء کھیل مقابلوں میں ریاستی سطح کے لئے منتخب
12:58PM Tue 24 Sep, 2019
بھٹکل: 24 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ میں منعقد ہوئے اتر کینرا ضلع کے کھیل مقابلوں میں
اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) کے طلبہ نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں -
تفصلات کے مطابق اس اسکول کے فیض اھإد ابن محمد مظہر پول والٹ میں پہلامقام، ذیشان ابن ظفراللہ نے ہیمر تھرو میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ توفیق حسین ابن کے ایم اسماعیل نے ہیمر تھرو میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
اس شاندار کارکردگی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی انتظامیہ و عہدیداران، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے ان تمام طلبہ اور ان کے فیزیکل انسٹرکٹرکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے مراحل میں کامیابی کی دعا کی ہے۔