سی بی ایس ای کیس پر راہل کا حملہ: ' ہر چیز میں لیک ہے، چوکیدار ویک ہے
01:05PM Thu 29 Mar, 2018
نئی دہلی۔ سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے ڈیٹا لیک، آدھار لیک، ایس ایس سی لیک، الیکشن لیک اور پیپر لیک کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا - کتنے لیک؟ ڈیٹا لیک، آدھار لیک، ایس ایس سی امتحان لیک، سی بی ایس ای امتحان پیپر لیک۔ آگے وہ لکھتے ہیں’ ہر چیز میں لیک ہے چوکیدار ویک ہے‘۔'
اس سے پہلے، راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نمو ایپ سے ڈیٹا امریکی کمپنی کو دئیے جانے کو لے کر ٹویٹ کیا تھا اور لکھا تھا کہ مودی کا نمو ایپ چپ چاپ طریقہ سے آپ کا اور آپ کے خاندان اور دوستوں کا ڈیٹا چوری کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ آپ کی جی پی ایس لوکیشن کو بھی ٹریک کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی ذاتی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے عوام کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں۔ اگر انہیں عوام کے ساتھ جڑنا ہے تو وہ آفیشیل پی ایم او ایپ کا استعمال کریں۔कितने लीक?
डेटा लीक ! आधार लीक ! SSC Exam लीक ! Election Date लीक ! CBSE पेपर्स लीक ! हर चीज में लीक है चौकीदार वीक है#BasEkAurSaal — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 29, 2018
Modi misusing PM position to build personal database with data on millions of Indians via the NaMo App promoted by Govt. If as PM he wants to use tech to communicate with India, no problem. But use the official PMO APP for it. This data belongs to India, not Modi.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 26, 2018