'پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر سی آر پی ایف کا بڑا بیان: 'نہ بھولیں گے ، نہ معاف کریں گے
03:35PM Fri 15 Feb, 2019
Share:
پلوامہ حملے میں تقریبا 40 جوانوں کی شہادت کے بعد مرکزی ریزرو پولیس فورس نے تبصرہ کیا ہے۔ سی آر پی ایف نے کہا کہ 'نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے'۔ سی آر پی ایف کےآفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا گیا ہے۔ 'ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے' پم پلوامہ حملے کے اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہید بھائیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا"۔
واضح ہو کہ جمعرات کو 3:20بجے آئی ای ڈی سے سی آر پی ایف کے قافلے کی ایک بس کو نشانہ بنایاگیا۔ اس حملے میں تقریبا 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے۔ پلوامہ کے اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا اور پھر تابڑ توڑ فائرنگ کی۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج ملک کا خون کھول رہا ہے، پورا ملک غصے میں ہے۔ دہشت گردوں کو حملے کی بڑی قیمت چکانی ہوگی'۔
وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اس ملک کوئی بھی طاقت توڑ نہیں سکتی، بانٹ نہیں سکتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پورا اپوزیشن ملک اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ راہل نے کہا کہ دہشت گرد ملک کو بانٹنے ، توڑنے کی کوشش کرتا ہے