بہٹکلی مہمانوں کی امد پر بی یم جے منطقہ شرقیہ کے زیر اہتمام
05:21PM Sun 11 Jun, 2017
بہٹکلیس نیوز
بی یم جے منطقہ شرقیہ کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ بهٹکل و مجلس اصلاح و تنظیم کے وفد کی منطقہ شرقیہ آمد پر حلقہ الخبر میں کل بروز سنیچر انکے اعزاز و استقبال میں جلسہ مع افطار پارٹی منعقد کیا گیا تھا. الحمدالله الخبر حلقے سے کثیر تعداد میں ممبران نے جلسے میں شریک ہوکر مولانا انصار مدنی و تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے مختصر بیان کردہ تاثرات کو سنا.
مولانا انصار خطیب مدنی نے روزہ و تقوی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوے اپنے مرکزی اداروں سے جڑے رہنے کے تلقین کی اور بهٹکل آنے پر جامعہ اسلامیہ آنے کی دعوت دی. اسی طرح جناب شاہ بندری عنایت اللہ صاحب نے بھی اپنی آمد کے مخصوص موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے زكاة کے سلسلے میں تنظیم کی بھر پور تعاون کرنے کی گزارش کی . آخر میں مولانا ارشاد صدیقی صاحب کی دعا سے جلسہ اختتام کو پہنچا. جماعت کے سیکرٹری جناب مزمل سی اے صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئیے .
الحمدالله جلسے میں الخبر حلقے کے عام ممبران کے علاوہ جماعت کے انتظامیہ ممبران کی کثیر تعداد موجود رہی
ابوسالک دمام