عدم اعتماد کی تحریک پر سونیا گاندھی بولیں"کون کہتا ہے کہ میرے پاس تعداد نہیں ہے"؟

02:20PM Wed 18 Jul, 2018

بدھ کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا ہنگامہ خیزآغازہوا۔ مانسون سیشن 18 جولائی سے 10 اگست تک چلے گا۔ مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد کی تحریک لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن نے منظورکرلیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ تجویز لانے کے لئے کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن کے پاس تعداد ہے؟ عدم اعتماد کی حمایت کے سوال پریوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کہا "کس نے کہا کہ ہمارے پاس تعداد نہیں ہے"؟ واضح رہے کہ تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کی تجویزکو کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔   اس سے قبل لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن نےعدم اعتماد کی تحریک لانے کا نوٹس منظور کرلیا۔ عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوتے ہی سب کی نظران پارٹیوں پرہے، جواین ڈی اے میں ہوتے ہوئے بھی حکومت کو"دھوکہ" دے سکتی ہیں۔ 20 جولائی یعنی جمعہ کوپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں عدم اعتماد تحریک پربحث ہوگی۔