کے ڈی پی میٹنگ میں بھٹکل میں اندرا کینٹین کے افتتاح میں تاخیر پر تعلقہ پنچایت ممبران نے اٹھائے سوال
04:30PM Wed 6 Nov, 2019
بھٹکل: 6 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں تعمیر ہونے والی اندرا کینٹین کے افتتاح میں ہورہی تاخیر کو لے کر کے ڈی پی میٹنگ میں تعلقہ پنچایت ممبران نے کئی سارے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
منگل کے روز منعقد اس میٹنگ میں تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور نائک نے کہا کہ بھٹکل میں کئی مزدور قریبی دیہاتوں سے اپنا کاروبار اور روزگار کے لیے آتے ہیں ایسے میں اگر یہاں اندرا کینٹین کھلتی ہے تو پھر انہیں مناسب قیمت پر اچھا کھانا دستیاب ہوسکے گا جو ان کے لیے فائدہ مند چیز ہوگی۔ انہوں نے میونسپالٹی کے ذمہ داران سے اس کے لیے جلد کارروائی کرنے کی مانگ کی۔
اس کا جواب دیتے ہوئے ٹی ایم سی چیف افسر مسٹر دیوراج نے کہا کہ سرکار کی جانب سے اندرا کینٹین کے تعمیر کی ذمہ داری کسی دوسری ایجنسی کو دی گئی ہے تاہم ہم اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ سے بات کرکے آئندہ جنرل میٹنگ کے بعد اس کو شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس میٹنگ میں تعلقہ میں پیش آرہے کئی دوسرے مسائل پر بھی بحث کی گئی۔
میٹنگ میں تحصلدار وی پی کوٹرالی، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا ویدیا، سدھیر گوکار اور دیگر لوگ موجود تھے۔