شمالی کینرا ضلع میں اب لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی امید

03:46PM Thu 19 Nov, 2015

بھٹکلیس نیوز / 19 نومبر، 15 بھٹکل / (نامہ نگار) بارش کی کمی کے سبب ضلع بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ اب بند ہونے کی امید نظر آرہی ہے۔ ریاست کو بجلی سپلائی کرنے کا مرکز ہونے کی حیثیت حاصل ہونے کے سبب عوام اور سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اس ضلع کو لوڈ شیڈنگ کی فہرست سے الگ رکھنے کا بار بار مطالہ کیا جارہا تھا لیکن اس کے باوجود دن میں تین سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری تھی۔ اب اطلاع ملی ہے کہ ہیسکام ہبلی کے ذمہ داران نے ہیسکام شمالی کینرا کے ذمہ داران کو زبانی طور پر بتایا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کو اس عمل سے الگ رکھا جائے گا اور یہاں پر بجلی کی کتوتی کو بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔