ساگر روڈ پر کتوں نے کی ہرن کو گھیر کر مارنے کی کوشش ؛ جنگلاتی محکمہ نے بچائی جان
12:44PM Mon 11 May, 2015
بھٹکلیس نیوز / 11 مئ، 15
بھٹکل / (نامہ نگار)سا گر روڈ پر واقع جنگلاتی علاقے میں ایک ہرن کو اکیلا پاکر کچھ کتوں نے اسے گھیر کرحملہ کرنے کی کوشش کی لیکن موقع پر جنگلاتی محکمہ کے افسران کے پہنچ کر اس کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔ جسے اب فاریسٹ دفتر میں رکھا گیا ہے۔اور اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ فاریسٹ افسران کا کہنا ہے کہ اس کو عنقریب منگلور کے چڑیا گھر روانہ کردیاجائے گا۔