ٹیگور ساحل پر ماہی گیری کے شیڈ تعمیر کرنے کا کام شروع

03:47PM Sun 16 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/16نومبر،14 کاروار(نامہ نگار)کاروار کے رویندرا ناتھ ٹیگور ساحل پر ماہی گیری کے شیڈ تعمیر کرنے کامشروع ہو چکا ہے، جمعرات کے روز شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے اس کا جائزہ لیا ،لندن برج کے قرین اور دیویکر کالج کے پیچھے منظم شیڈ بنانے کے لئے زمینی سطح کرنے کا کام شروع ہو کر ہے اور لینڈ آرمی کارپوریشن کی جانب سے شیڈ کی تعمیر کا کام چلنے والا ہے ،ہائ کورٹ کی ہدایت کے مطابق روایتی ماہی گیری کے لئے ضروری سازو سامان رکھنے کے لئے یہاں جگہ کا انتظام کیا جائے گا ،لندن پل کے قریب سے لیکر کالی ندی سمندر سے ملنے کے مقام تک سمندر کے ساحل کو صاف کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے ، ساحل پر اگے ہو ئے پودے اور کچرے وغیرہ کو صاف کرکے ساحل کو مکمل طور پر صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے، یہ ساحل قومی شاہراہ کے قریب واقع بڑا اور خوبصورت ساحل ہے ،آئندہ دنوں میں سیاحوں کی سہولت کے لئے درکار بنیادی سہولتیں یہاں فراہم کی جائیں گی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی سرمایہ کارکے اشتراک سے ساحل کے کنارے سے بوٹنگ وغیرہ شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ،ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا اسسٹنٹ کمشنر پراشانت کمار اور تحصیلدار مدھو کر نایک موجود تھے ۔ ع،ح،خ