ہوناور میں بائک کی بولیرو سے ٹکر ؛ ایک کی موقع پر ہی موت
04:22PM Tue 24 Dec, 2019
بھٹکل: 24 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور کرکی قومی شاہراہ پر آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ اس کے پیچھے بیٹھا شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ مرنے والے کی شناخت کرکی کے ہی رہنے والے وینکٹیش شیٹھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق وینکٹیش اپنے ساتھی کے ساتھ کہیں جارہاتھا کہ مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار بولیرو اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ سخت زخمی ہوگیا ۔ حادثہ کے فوری بعد اسے قریبی اسپتال میں بھرتی کیا گیا لیکن وہ وہاں جانبر نہیں ہوسکا۔
اس سلسلہ میں ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔