مینگلور سڑک حادثہ میں بھٹکلی نوجوان کی موت

04:01PM Wed 21 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 21 ستمبر، 16 مینگلور / (نامہ نگار) سیہادری میڈیکل کالج کے میکانیکل انجنئرنگ سکینڈ ائیر کے بھٹکلی طالب علم کی آج شام ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت احمد ریان ابن ریاض چنا(19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ناگوری میں بائک اور ٹپر کے مابین پیش آیا جس میں نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ احمد ریان اپنی کالج سے ہمپن کٹہ کے قریب واقع بھٹکل ہوسٹل جارہا تھا کہ راستہ میں یہ حادثہ پیش آیا، تاہم حادثہ کے آدھے گھنٹے تک بھی لاش راستہ پر پڑی رہی جس کے بعد لاش کو وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ احمد ریان کی میت ابھی رات تک بھٹکل کورٹ کے مقابل ان کے گھر لائے جانے کی امید ہے۔