مرزان ميں مسجد کا سنگ بنیاد؛ بھٹکل سے بھی ذمہ داران کی شرکت
04:20PM Sat 20 Aug, 2016
بھٹکلیس نیوز / 20 اگست،2016
بھٹکل / (راست) گزشتہ روز مرزان کے علاقےمیں لب شاہراہ ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ،جس میں مقامی افراد کے علاوہ کمٹہ،ہوناور ، منکی، مرڈیشور ، بھٹکل اور اسکے علاوہ ضلع کاروار کے مختلف مقامات کے علمائے کرام اور ذمہ داران نے شرکت کی - سنگ بنیاد سے قبل " مساجد اور اتحاد ملت " کے سلگتے موضوع پرعلماء وذمہ داران نے درد آگیں اورفکر بھری گفتگوئیں کیں ، جس سے عوام پر سرشاری کی سی کیفیت طاری تھی –اس میں شریک گفتگو قاضی کاروار وامام و خطیب جامع مسجد اہل السنہ والجماعہ زبیرقادری صاحب ، محمد شفیع صدر جماعت المسلمین کمٹہ، عالی جناب صدر متحدہ محاذ کاروار،محسن صاحب جنرل سکریٹری متحدہ محاذ کاروار، قاضی مرڈیشور وامام وخطیب غوثیہ مسجد جناب گلزار صاحب، جامع مسجد مرزان کے امام و خطیب سید نوری صاحب،مرزان جماعت المسلمین کے صدر حسین شیخ صاحب ، بھٹکل سے نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب اورمولوی جعفرفقیہ ندوی امام وخطیب مسجد احمد سعید وغیرھم شریک گفتگو رہے، اتحاد ملت کے عنوان پر سادہ لوح عوام کے قلوب واذہان پر عنایت اللہ شاہ بندری صاحب کی جوشیلی تقریر سب پر بھاری رہی اور لوگ انکے آبھاری رہے ، جناب کولا جیلانی صاحب بھی شریک محفل رہے - مرزان کے صدر وسکریٹری نے تعمیر مسجد کیلئے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔