کورونا UPDATES: وزارت صحت نے سنائی کچھ اچھی خبریں، کیا بہتر ہو رہا ہے ماحول؟
01:16PM Thu 23 Apr, 2020
مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے آج کورونا وائرس انفیکشن کے تعلق سے کچھ اچھی خبریں میڈیا کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1049 پازیٹو کیس سامنے آئے جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21393 ہو گئی۔ مثبت خبر یہ ہے کہ اب تک 4257 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 22 اپریل کو ہی 388 لوگ ٹھیک ہو کر گھر گئے۔
لو اگروال نے میڈیا کے سامنے یہ بھی بتایا کہ جہاں پہلے 4 اضلاع سے کوئی کیس نہ ہونے کی خبر آئی تھی، وہیں اب یہ تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب 78 ایسے اضلاع ہیں جہاں گزشتہ 14 دنوں سے کوئی کیس نہیں آیا ہے۔