رافیل ڈیل پر حکومت نے پیش کئے دستاویزات، سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

01:03PM Thu 14 Mar, 2019

سپریم کورٹ نے جمعرات کو رافیل سودا معاملہ میں نظرثانی عرضی پر حکومت کے ابتدائی اعتراضات پر سماعت مکمل کی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی اعتراضات پر فیصلہ کرنے کے بعد ہی حقائق پر غور کیا جائے گا۔ نظرثانی عرضی داخل کرنے والا عرضی گزار غیر قانونی طور سے حاصل کئے گئے استحقاق والے دستاویزات کو بنیاد نہیں بنا سکتے۔
اس پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ آپ دستاویزوں کے استحقاق کی بات کر رہے ہیں، لیکن اس کے لئے آپ کو صحیح دلیل پیش کرنے ہوں گے۔