نیبراس شنگیری کی انٹر کالج بیڈ مینٹن میں شاندار جیت

01:21PM Wed 30 Oct, 2013

نیبراس شنگیری کی انٹر کالج بیڈ مینٹن میں شاندار جیت بھٹکلیس نیوز / 30 اکتوبر، 13 بھٹکل / نیبراس ابن یحی شنگیری نے بینگلور میں یونیورسٹی سطح کے انٹر کالج بیڈمنٹن ٹرافی میں شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی کالج کے ساتھ ساتھ بھٹکل کا بھی نام روشن کیا ہے ۔ اس چمپئین شپ کا انعقاد بینگلور یونیورسٹی کی طرف سے سندی کالج بینگلور میں کیا گیا تھا ۔ جس میں نیبراس نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کارتک ، وسنت کمار اور نندا کشور کے ساتھ مل کر مقابل ٹیم شکنتلا دیوی کالج کو فئنل مقابلہ میں کراری شکست دے دی ۔ نیبراس اور ان کے ساتھی اپنی سورنا کالج کی نمائندگی کر رہے تھے جہاں وہ ابھی بی بی ایم کر رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 76/ ٹیمیں شریک تھیں جس میں نیبراس اور ان کے ساتھیوں کو یہ مقابلہ سر کرنے کے لئے کل سات میچس کھیلنے پڑے ۔