جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں جنوبی ہند سطح پر بین المدارس مسابقہ

12:25PM Sun 9 Dec, 2018

بھٹکل: 9 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل (کرناٹک)کی ثقافتی تنظیم اللجنۃ العربیۃ کے زیراہتمام ان شاء اللہ 30اور 31جنوری ، 2019  بروزبدھ وجمعرات دینی مدارس و عصری اسکولز اور کالجز کے طلبہ کے مابین جنوبی ہند کی سطح پر مختلف تعلیمی وثقافتی مقابلوں  کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس کی اطلاع مہتمم جامعہ کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقابلے میں اول، دوم، سوم آنے والوں کو گراں قدرایک لاکھ روپئے سے زیادہ کے نقد انعامات کے ساتھ دیگر تمام مساہمین کو بھی تشجیعی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس میں کالجز کے طلباکے مابین سیرت،اسلامی تاریخ کوئزمسابقہ، دینی مدارس کے طلبا کے مابین عصر حاضر کے سلگتے مسائل پر مکالمے اور ہائی اسکول کے طلباکے مابین نصف عم پارہ حفظ کے مقابلے ہوں گے۔ اسی طرح مغربی ساحلی اضلاع کے پرائمری طلبا کے مابین قرآن مجید حدر مسابقہ اور دینی مکاتب کے طلبا کے مابین اسلامی ترانوں کے مقابلے ہوں گے۔ لہذا جودینی مدارس ومکاتب اور ہائی اسکولوں وکالجز کے طلبہ ان مقابلوں میں شریک ہوناچاہتے ہیں ان کے ذمہ داروں سے گزارش  کی گئی ہے کہ وہ مہتمم جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کرناٹک سے فوری رابطہ قائم کریں۔ مسابقہ میں اپنے ادارہ کی شرکت کےادارے سے فوراً خط، ای۔میل یاوہاٹس ایپ کے ذریعہ مطلع فرمائیں،تاکہ انتظامات میں سہولت ہو۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں: 918884251319/919483670732 jamiaislamiabhatkal@gmail.com Jamia Islamia Jamia Abad P.O.Box 10 Bhatkal 581320 (U.K)