بلند شہرکے اے ایس پی دیہات رئیس اخترکویوگی حکومت نے ہٹا دیا

02:54PM Sun 9 Dec, 2018

بلند شہرتشدد کے بعد پولیس مشینری میں اترپردیش انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی کو ہٹائے جانے کے بعد انتظامیہ نے اتوارکوبلند شہرکے اے ایس پی دیہات رئیس اخرکوبھی ہٹادیا ہے۔ رئیس اخترکو اے ایس پی پی اے سی ہیڈ کوارٹربنایا گیا۔ وہیں رئیس اخترکی جگہ اب بلند شہرمیں اے ایس پی دیہات کی ذمہ داری منیش مشرا کو سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلند شہرتشدد معاملے میں وزیراعلیٰ کا رویہ سخت ہے۔ وہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات پہلے ہی دے چکے ہیں۔ اسی ضمن میں ہفتہ کو یوگی حکومت نے تین آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کردیئے۔ بلند شہرتشدد کے معاملے میں یوپی حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی کے بی سنگھ کو ہٹا دیا ہے۔
 ان کی جگہ پربھاکرچودھری کو نیا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔ وہیں سیتاپور میں خاتون کو زندہ جلانے کے معاملے میں سیتا پور کے ایس پی پرگاج گری ہے۔ اب ایل آرکمارکوسیتا پورکا چارج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بلند شہرتشدد معاملے میں جی جی پی اوپی سنگھ نے اے ڈی جی انٹلی جنس ایس بی شروڈکر کی جانچ رپورٹ جمعہ کو ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپی تھی۔اس معاملے میں لاپرواہی برتنے پرسیانا کے سی او ستیہ پرکاش شرما اورچوکی انچارج چنگراوٹھی سریش کمارکو ہٹادیا تھا۔ تین دسمبرکو بھڑکے تشدد کے دوران انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے قتل کے ملزم فوجی کوجموں وکشمیرسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔