اتر کینرا میں کورونا کے مزید دو معاملے: مہاراشٹرا سے یلاپور لوٹے شوہر اور بیوی میں کورونا کی تصدیق

02:44PM Sun 24 May, 2020

یلاپور: 24 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے یلاپور کے رہنے والے شوہر اور بیوی میں کورونا کوڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے یہ دونوں 17 مئی کو مہاراشٹرا سے یلاپور پہنچے تھے جس کے بعد انہیں سرکاری طور پر کورنٹائن کرتے ہوئے ان کے تھوک کے نمونوں کو جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق شوہر کی عمر 24 سال ہے جبکہ بیوی کی عمر 20 سال ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ دنوں مہاراشٹرا سے بائک پر سوار ہوکر یلاپور پہنچے تھے۔ اس کے ساتھ ہی یلاپور میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ ضلع میں اب تک 68 افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں جس میں کل ہی 20افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔