حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی پر امام احمد رضا مومنٹ کی شدید مذمت
12:23PM Tue 31 Jan, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز)ناموس رسالت ﷺپر حملہ عالم اسلام ہر گز بر داشت نہیں کریگا یہ بات امام احمد رضا مومنٹ بنگلور کے میڈیا سکریٹری نے ایک پریس ریلیز میں کہی، ساری دنیا یہ اچھی طرح جانتی ہے کہ مسلمان ہر با ت برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے نبی ﷺ ، صحابہِ کرام ،اہل بیت اور اولیاء کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور وہ ناموس رسالت کے دفاع اور تحفظ کے لئے اپنی جان مال بلکہ سب کچھ لٹانے کے لئے تیار ہے۔ حضور ﷺ کی شان میں گستا خی کرنیوالی آروش پر یہار پر امام احمد رضا مومنٹ ،بنگلور شدید مذمت کرتا ہے۔اس نے سو شیل نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے گذشتہ دنوں فیس بک پر آروش پر یہار ،نئی دہلی نے جلتا بنگال کے نام سے ایک ویڈیو وائرل کیا۔ اس ویڈیو میں حضور ﷺ کے متعلق نہایت نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔اس کو یہ بھی نہیں معلوم کہ سرکارِ دو عالم ﷺ کی بیو ی کون ہیں اور بیٹی کون ، اس ویڈیو سے معلوم ہو رہا ہے اس کو کسی گروپ نے ایسا کراویا ہے۔مذ کورہ بد نخت لڑکی نے ہندو اور مسلمانو ں میں تفریق ڈالنے کی بھر پور کو شش کی ہے۔جب سوشیل میڈیا پراس کا شدید رد کیا گیا اور مقدمات، احتجاج کرنے اور کئے جا نے کی بات ہوتے ہی معافی مانگنااور معاف کرنے کے لئے قرآن اور بائبل کا رفرنس دینا یہ سب اس کا نا ٹک ہے۔ اس طرح کے بیانات سے عالم اسلام بلکہ ہندوستان کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔لہذا مرکزی و ریاستی حکومت اس معاملے کو سختی سے لے اور ایسے ذہنی مریضوں کوسخت سے سخت سزا دے تاکہ ملک میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی متاثر نہ ہواور آگے چلکر کوئی اس طرح کی حرکت نہ کریں۔ریاست و بیرونی ریا ست کے اہم اداروں وہ ذمہ داروں سے گذارش ہے کہ وہ اس معالے کی نوٹس لیں اور حکومت کا آگاہ کرایں۔