حکومت کی سہولت کے بعد بینگلورو سے لوٹے بھٹکل کے لوگوں کو مرڈیشور میں ہی کیا گیا کورنٹائن: بھٹکل میں داخلہ کی نہیں ملی اجازت

04:13PM Wed 6 May, 2020

بھٹکل: 6 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک حکومت کی جانب سے لاک داؤن 3 کے آغاز میں ریاست کے دور دراز علاقوں کے بنگلور میں پھنسے ہوئے لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی اور انہیں کے ایس آرٹی سی بسوں پر اپنے اپنے علاقے میں مفت میں جانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی دیگر افراد کی طرح بھٹکل کے قریب سو لوگ تین بسوں پر سوار ہوکر بھٹکل کے لئے منگل کی صبح نکلے تھے رات قریب آٹھ بجے  جب یہ بس ضلع شمالی کینرا کی سرحد ہوناور تعلقہ کے گیرسوپا پہنچی تو بس کو گیر سوپا کے جنگل میں ہی روک دیا گیا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد انہیں ہوناور لے جایا گیا اور وہاں سے آج صبح گیارہ بجے مرڈیشور لایا گیا اور بھٹکل کے تمام افراد کو کورنٹائن کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر کنٹینمنٹ ایریا ہونے کے سبب بھٹکل ٹاون، جالی پٹن پنچایت، منڈلی اور ہیبلے کے لوگوں کو بھٹکل جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور ان تمام کو مرڈیشور کے ایک مدرسے میں کورنتائن کیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے مرڈیشور پہنچ کر ان کی خیر خیریت دریافت کی ہے اور انہیں ہر طرح کا تعاون دینے کی یقین دہانی کی ہے۔