گرو بھون کی تعمیر
01:37PM Thu 9 Feb, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات ، اوقاف واقلیتی بہبود تنویر سیٹھ نے آج بتایاکہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے گرو بھون تعمیر کئے جائیں گے۔ اسمبلی میں شیموگہ کے رکن اسمبلی پرسنا کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شیموگہ ضلع ڈی ڈی پی آئی دفتر کے احاطہ میں ایک چھوٹا گرو بھون موجود ہے، علاوہ ازیں ڈائٹ میں اس کیلئے کانفرنس ہال موجودہے، جہاں پر تعلیمی سرگرمیاں چل رہی ہیں،جس کے سبب ضلع میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کوئی دشواری نہیں ہوگی۔