بُودیگیرے کوہوبلی مرکز بنایا جائے اور دیونہلی تعلق کے حدود میں ہی رہے
04:30PM Wed 13 Sep, 2017
دیونہلی ۔؍ ستمبر (بھٹکلیس نیوز) بُودیگیر ے اور اطراف و اکناف کے پانچ گرام پنچایت کے صدروں اور کئی سماجی تنظیموں کے عہدے داراور کنڑانواز تنظیموں کے عہدے داروں نے بودیگیرے قریہ کو ہوبلی مرکز بنانے کے مطالق یہاں دیش ناراین سوامی مندر کے احاطے میں ایک عام اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر گرام پنچایت کے صدر سری نیواس گوڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بودیگیرا ور اطراف و اکناف گرام پنچایتوں کیلئے چندارایا پٹنا ہوبلی 17؍کلو میٹرکہ فاصلہ پر ہے اور یہاں سے چندایا پٹنا کیلئے ببسوں کی صیح سہولیات نہیں ہیں ،بودیگیرے قریہ کوہی ہوبلی بنایا جائے تو یہاں کے اطراف و اکناف کے عوام کو سہولیا ت حاصل ہوتی ہیں ۔اور انہوں نے کہا کہ وجیاپورہ میں 29؍ دنوں سے وجیاپوہ کو تعلق بنانے کیلئے دھرنا دیاجارہا ہے ،اگر اس کو تعلق بنانے کے اعلان کیاجائے تو بودیگرا کو وجیاپورہ سے نہ جوڑا جائے بلکے دیونہلی تعلق کے حد ود میں ہی رہناچائے ۔ضلع پنچایت ممبر لکشمی ناراینپا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹّا کوٹے ،چنّاہلی ،گنگاوارا،نلّورو ،ان قریوں کو ملا کر بودیگیرے ہوبلی بنانا بہتر ہے ۔اس اجلاس میں ضلع کانگریس ایس سی شاخ کے صدر لوکیش ،کرناٹکا رکشنا ویدیکے ریاستی نائب صدر سری ناتھ گوڑا ،شمشاد بیگم ،عطااللہ ،سجاتا ناراین سوامی اور بہت سے احباب موجود رہے ۔ ؔ