دشمن نے ناپاک حرکت کی تو پھرہوگی سرجیکل اسٹرائیک: ڈپٹی آرمی چیف

12:34PM Sun 9 Dec, 2018

پاکستان کی طرف سے اگردہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستانی فوج دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتی ہے۔ ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے کہا ہے کہ اگرضرورت پڑی توفوج ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ ہفتہ کو انڈین ملیٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل انبو نے میڈیا سے کہا "ہماری فوج سرحد پردہشت گردانہ ٹھکانوں پرسرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے اوراگرشترو نے ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے"۔
 فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پرڈپٹی آرمی چیف نے کہا اس متعلق مختلف پہلووں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اورچین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔ آئی ایم اے میں ہفتہ کوہوئی پی اوپی میں سات دوست ممالک کے 80 کیڈٹوں سمیت کل 427 کیڈٹ پاس ہوئے۔